ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستانی وزیر کو ہندو بہنوں کے اغوا کرنے کے واقعہ پر سشما سوراج نے لگائی پھٹکار

پاکستانی وزیر کو ہندو بہنوں کے اغوا کرنے کے واقعہ پر سشما سوراج نے لگائی پھٹکار

Sun, 24 Mar 2019 23:24:23    S.O. News Service

نئی دہلی ، 24 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو ہندو بہنوں کو اغوا کر جبرا شادی اور مذہب کی تبدیلی کی خبر کے بعد ہندوستانی وزیر خارجہ نے اس پر رپورٹ طلب کی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر ہندوستانی ہائی کمیشن سے اس معاملے کی اطلاع کی ہدایت دی، جس پر عمران خان کے وزیر ناراض ہو گئے۔وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کر اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ بتایا جس پر سشما نے بھی جوابی حملہ کیا۔پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اس معاملے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے باقی میں آپ کو یقینی بنا سکتا ہوں کہ یہ مودی کا ہندوستان نہیں ہے جہاں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہو،یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے جہاں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ سب کو یکساں طور پر عزیز ہے،امید کرتا ہوں کہ آپ کو اسی تیاری سے ہندوستان کے اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھی کھڑی ہوں گی۔

عمران خان کے وزیر کے اس ٹویٹ کے جواب میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی جوابی حملہ کیا اور پاکستان کو نصیحت دی۔سوراج نے ٹویٹ کیاکہ وزیر فواد چوہدھری۔ میں نے اسلام آباد کے ہندوستانی ہائی کمیشن سے 2 ہندو بچیوں کے اغوا کرنے اور جبرا انہیں اسلام قبول کروانے پر رپورٹ بھر مانگی تھی،یہ آپ کو ناگوار گزرنے کے لئے کافی تھا،صرف اسی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی غلطی سمجھ آ گئی ہے۔ 

بتا دیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی اس معاملے پر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر فواد چودھری نے ہی اس کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے معاملے کی تحقیقات کے ساتھ فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔اس واقعہ کی روشنی میں آنے کے بعد سے عمران خان کے نئے پاکستان کے دعوے کی خاصی کرکری ہو گئی ہے۔


Share: